پنجگور ( پی این ائی ) فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹر پنجگور میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا گیا۔ ملک کے موجودہ حالات اور عوام کو درپیش مسائل کے پیشِ نظر، چیف آف آرمی سٹاف اور ایف سی بلوچستان نے پنجگور کی مستحق لو گوں کے لیے سپیشل ریلیف پیکج کا بندوبست کیا۔ اس ریلیف پیکج کے تحت سیکٹرر ہیڈ
کوارٹر سینٹر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیاجس کے دوران 500 گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ فرنٹیر کور بلوچستان (ساوتھ)اور سیکٹر ہیڈ کوارٹر سینٹر کی جانب سے پنجگور شہر کے مضافاتی علاقوں بشمول خدابدان،گرمکان، سری کوران، سوردو، وشبوداور دیگر علاقوں کے تمام ضرورت مندوں،غریب , دیہاڑی دار اور مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا گیا، سیکٹر کمانڈر سینٹر، بریگیڈیئر عرفان افتخار نے اس موقع پر پنجگور کی عوام سے خطاب کرت ہوئے کہا کہ اس وقت كورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کی وجہ سے پوری دنیا مسائل کا شکار ہے اور پاکستان کی حالت بھی اس سے مختلف نہیں ہے۔ہمیشہ کی طرح اس نازک موقع پر بھی ایف سی ساؤتھ اور سیکٹر سینٹر پنجگور عوام كے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، بریگیڈیئر عرفان افتخارنے بلو چ عوام سے اپیل كى کے وہ اپني بچوں كو آرمی اور فرنٹیر کور بلوچستان میں بھرتی کرائیں۔کمانڈر نے حال ہی طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی۔ پنجگور عوام نے آرمی اور فرنٹیر کور بلوچستان ساؤتھ کے خلوص، بھائی چارے اور اس احسن اقدام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ فرنٹیر کور بلوچستان ساؤتھ اور پنجگور رائفلز مشکل کی ہرگھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی اور عوامی بہبود کے منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہے گی ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں