بھارت(پی این آئی): باقی سب عید منا چکے، برصغیر کے دو ملکوں بھارت اور بنگلہ دیش میں عید آج منائی جا رہی ہے،بھارت اور بنگلادیش میں عیدالفطر آج منائی جا رہی ہے۔ بھارت میں لاک ڈاؤن اور نمازعید کے اجتماعات پر پابندی کے باعث شہریوں نے گھروں پر نمازعید ادا کی۔ جبکہ بنگلادیش میں عید سے ایک روز
پہلے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے کار میں سفر کی اجازت دے دی گئی تھی۔عیدالفطر کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم اور کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے مسلمانوں کو مبارکباد دی اور پیغام جاری کیا۔بھارتی وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ انہوں نے بھائی چارے اور لوگوں کی صحت سے متعلق پیغام بھی لکھا۔اس کے علاوہ کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بھی سوشل میڈیا پر عیدالفطر کی مبارک باد دی ہے۔بھارت میں علما نے بھی شہریوں سے لاک ڈاؤن کی صورتحال میں نمازعید گھروں پر ادا کرنے کا کہا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں