خیبر پختونخوا(پی این آئی): عوام عید گھر پر منائیں، فرنٹ لائن ڈاکٹرز، پولیس اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو یاد رکھیں، مولانا فضل الرحمان کا عید کا خطبہ،جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آبائی گاؤں عبدالخیل میں نمازعید کی امامت کی اور خطبہ دیا۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا اس وقت کورونا وائرس کے ساتھ
جنگ لڑ رہی ہے اور پاکستانی کورونا کا سامنا کرنے کے ساتھ طیارہ حادثے کا دکھ بھی سہہ رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ عید الفطر انتہائی سادگی سے منانی چاہیے، عیدالفطر کے روز ہمیں جہاز حادثے کے شہدا کو یاد رکھنا چاہیے، ہمیں فرنٹ لائن ڈاکٹرز، پولیس اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو یاد رکھنا چاہیے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جتنا ممکن ہوسکے، عید اپنے گھر پر منائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں