طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والا مسافر زبیر ہسپتال سے گھر منتقل

کراچی(پی این آئی):طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والا مسافر زبیر ہسپتال سے گھر منتقل ، دو روز قبل پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے طیارہ حادثے میں محفوظ رہنے والے مسافر زبیر کو اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا۔گزشتہ دنوں لاہور سے کراچی آنے والے طیارے کے حادثے میں عملے کے 8

ارکان سمیت 97 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 2 مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے۔حادثے محفوظ رہنے والوں میں بینک آف پنجاب کے سربراہ ظفر مسعود اور محمد زبیر شامل ہیں۔ زخمی محمد زبیر کراچی کے سول اسپتال کے برنس وارڈ میں زیر علاج تھے جہاں سے آج انہیں گھر منتقل کردیا گیا ہے۔ سول اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر خادم حسین کے مطابق زبیر کا جسم 20 فیصد جلا تھا، محمد زبیر کے اصرار پر انہیں گھر جانے کی اجازت دی ہے اور گھر پر آرام کا مشورہ دیا ہے۔خیال رہے کہ حادثے میں زندہ بچ جانے والے ظفر مسعود کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close