جہاز کے گرنے کے کچھ دیر تک مسافروں کی کیسی دردناک صدائیں سنائی دیتی رہیں؟ عینی شاہدین کا دل دہلا دینے والا انکشاف

کراچی(پی این آئی)کراچی ایئرپورٹ سے ملحقہ گارڈن ٹاؤن میں پی آئی اے کا بدقسمت طیارہ گر کر تباہ ہوا۔حادثے کو دو روز سے زائد گزر چکے ہیں مگر علاقے میں ابھی تک خوف محسوس کیا جا سکتا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی رہائشیوں کے مطابق جہاز کے گرنے کا دھماکہ بہت زوردار اور دل دہلا دینے

والا تھا۔ ہم بہت دیر تک صدمے کی حالت میں رہے کہ آخر ہوا کیا ہے۔ جہاز کے گرتے ہی لرزہ طاری ہو گیا ہو تھا،ہمیں ایسا لگا جیسے زلزلہ آیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق جہاز کے گرتے ہی اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ہم گھر میں بیٹھے کافی دیر تک اللہ کا ذکر کرتے رہے۔جہاز کے گرنے کے کچھ دیر تک مسافروں کی اللہ اکبر کی صدائیں سنائی دیتی رہیں۔حادثے والی گلی میں مکمل ہو کا عالم ہے۔کوئی خاندان ابھی وہاں رہائش پذیر نہیں ہے۔پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے گلی کو سیل کیا ہے اور وہاں کسی کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔حادثے میں15سے زائد مکانات کو نقصان پہنچاہے۔آرمی کی ٹیمیں جہاز کا ملبہ کلیئر کر رہی ہیں۔گلی کے تمام گھروں میں بجلی،گیس اور پانی کی سہولت ختم ہو چکی ہے۔مقیم رہائشی حکومت سے گھروں کے ہونے والے نقصان کےازالے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close