کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے ایئربس کمپنی کی خصوصی ٹیم پاکستان کب پہنچے گی؟ تحقیقات میں بڑی پیشرفت کا امکان

کراچی(پی این آئی)کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے ایئربس کمپنی کی خصوصی ٹیم پاکستان کب پہنچے گی؟ تحقیقات میں بڑی پیشرفت کا امکان… ۔نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے طیارہ حادثہ کی تحقیقات میں معاونت کے لیے ایئربس کمپنی کی خصوصی ٹیم آج فرانس سے کراچی پہنچے گی، سول ایوی ایشن

اتھارٹی نے ائربس کی خصوصی ٹیم کو تحقیقات اور تکنیکی معاونت کے سلسلے میں پاکستان آمد کے لیے خصوصی طیارے کو کراچی میں لینڈ کرنے کا اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔جاری کردہ اجازت نامے کے مطابق ایئربس ٹیم کو پاکستان آمد پر کورونا وائرس کے حوالے سے لازمی قرنطینہ کی شرط سے استثنٰی حاصل ہوگا تاہم طیارے کے عملے کو کراچی ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔گیارہ رکنی فرانسیسی ماہرین کی ٹیم میں ٹارس یان، ایڈریان وائڈل، لائرینٹ وائڈل، فلورینٹ لاوٹ، نکولس ہولوٹ، پیری مونٹنر، فلورینٹ لاوٹ، نکولس ہولوٹ، پیری مونٹنر، جرمی ماریون، ونسنٹ بیلارڈ، برونو ڈیمارٹ اور سائمنٹ ڈیکاس شامل ہیں۔ایئر بس ٹیم طیارہ حادثہ کی تحقیقات پر مامور ٹیم کی ٹیکنیکل معاونت کے علاوہ جہاز کے انجن کا معائنہ اور تباہ شدہ جہاز کے ملبے سے شواہد بھی اکٹھا کرے گی، طیارہ ساز کمپنی ائربس کی ٹیم تحقیقات کے لیے درکار مواد اور شواہد کے ساتھ 26 مئی کو واپس فرانس روانہ ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close