اس شخص کے علاوہ کسی سے دوستی نہیں کی ، شیخ رشید نے زندگی کا بڑا راز فاش کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)اس شخص کے علاوہ کسی سے دوستی نہیں کی ، شیخ رشید نے زندگی کا بڑا راز فاش کر دیا.. وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک ایسی کتاب لکھنا چاہتا ہوں جو میرے مرنے کے دس سال بعد چھپے۔ فرزند پاکستان کے نام سے لکھی جانے والی کتاب کے خالق شیخ رشید احمد نے دعویٰ

کیا کہ اگر کتاب میں سچ لکھا تو طوفان آجائے گا۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ وزارت کو میں سنجیدہ نہیں لیتا ہوں اور دوستوں کو کبھی نہیں بدلتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے علاوہ کسی سے دوستی نہیں ہے،عمران خان سے دوستی کنٹینر پر ہوئی۔شیخ رشید احمد نے عید کے حوالے سے کہا کہ لال حویلی میں عید کے دن ناشتہ پڑوسی بھیجتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی ماں کے بہت قریب رہا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ محلےکے بچوں کو عیدی دیتے ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک ایسی کتاب لکھنا چاہتا ہوں جو میرے مرنے کے دس سال بعد چھپے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close