پشاور میں سورج نے آگ برسانا شروع کر دی، شدید تپش، درجہ حرات 37 ڈگری تک پہنچ گیا

پشاور(پی این آئی)پشاور میں سورج نے آگ برسانا شروع کر دی، شدید تپش، درجہ حرات 37 ڈگری تک پہنچ گیا۔ملک کے دیگر شہروں کی طرح صوبائی دارالحکومت پشاوربھی گرمی کی لپیٹ میں آگیا اور سورج نے آگ برسانا شروع کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح پشاور اور صوبے کے میدانی

علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں آگئے ہیں او ر سورج نے آگ برسانا شروع کر دی ہے ۔شدید گرمی کے باعث لوگ گھروں میں محصورہوکررہ گئے ہیں۔ پشاورمیں ہفتے کے روز درجہ حرارت 37ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا تاہم دن 2بجے کے بعد درجہ حرارت میں اضافہ ہونے پر گرمی کی شدت بڑھ گئی ۔شدید گرمی کے باعث سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہ ہونے کے برابر تھی جبکہ بازاروں میں خریداروں کا رش بھی نہیں تھا ۔اس دوران ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ دیکھا گیا اور لوگوں نے بڑے پیمانے پر مشروبات خریدے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close