زلزلے کے جھٹکے، بلوچستان کے ضلع خضدار اور گرد و نواح لرز اٹھے

کوئٹہ(پی این آئی)زلزلے کے جھٹکے، بلوچستان کے ضلع خضدار اور گرد و نواح لرز اٹھے۔بلوچستان کےضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.4 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق دوپہر ایک بج کر 31منٹ پر خضدار اور گردونواع میں زلزلے کے

جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 2.4 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز خضدار کےجنوب مغرب میں 80 کلو میٹر دور اور زیر زمین گہرائی 58 کلو میٹر تھی۔فوری طور پر علاقے سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close