تباہ ہونے والے طیارے کے مسافروں کا سامان 3 کروڑ 24 ہزار 300 روپے جلی ہوئی پاکستانی کرنسی، 70 پاؤنڈز اور 625 ڈالرز موبائل فونز، لیپ ٹاپ، آئی فون، گولڈ رینجرز نے پی آئی اے کے حوالے کیا

کراچی(پی این آئی)تباہ ہونے والے طیارے کے مسافروں کا سامان ۔3 کروڑ 24 ہزار 300 روپے جلی ہوئی پاکستانی کرنسی، 70 پاؤنڈز اور 625 ڈالرز،موبائل فونز، لیپ ٹاپ، آئی فون، گولڈ رینجرز نے پی آئی اے کے حوالے کیا،پاکستان رینجرز کی جانب سے کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں طیارہ حادثے کے بعد تباہ شدہ

جہاز کے ملبے سے ملنے والا تمام سامان پی آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق برآمد شدہ سامان میں موبائل فونز، لیپ ٹاپ، آئی فون، گولڈ اور مختلف اقسام کی گھریلواشیاء، ہینڈ بیگز، سفری بیگز بھی شامل ہیں جبکہ 3 کروڑ 24 ہزار 300 روپے جلی ہوئی پاکستانی کرنسی، 70 پاؤنڈز اور 625 ڈالرز بھی حوالے کئے گئے ہیں۔پی آئی اے حکام کی جانب سے پاکستان رینجرز کو ریسکیو آپریشن پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close