پاکستان کے لیے امریکی امداد میں 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ، پاکستان میں تعینات امریکی سفیر پال جونز کا ویڈیو پیغام

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کے لیے امریکی امداد میں 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ، پاکستان میں تعینات امریکی سفیر پال جونز کا ویڈیو پیغام۔ریاست ہائے متحدہ امریکا نے پاکستان کو دی جانے والی فنڈنگ میں 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ کر دیا ہے۔ اس بارے میں پاکستان میں تعینات امریکی سفیر پال جونز نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا۔

امریکی سفیر پال جونز کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کیخلاف صحت عامہ کے شعبے میں پاک امریکا تعلقات ماہ رمضان اور عید کے موقع پر بدستور بڑھ رہے ہیں۔ امریکا نے فنڈنگ میں ساٹھ لاکھ ڈالر کا اضافہ کیا ہے جس میں سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کا حصہ بھی شامل ہے تاکہ ہسپتالوں میں نازک مریضوں کی دیکھ بھال اور عملے کی تربیت میں توسیع کی جائے اور طبی مراکز میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکا جائے۔پال جونز نے بتایا کہ ہم پاکستان کو چوتھی موبائل لیب بھی فراہم کر رہے ہیں تاکہ کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہونے والے علاقوں میں تشخیص اور علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جائیں۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close