ملتان(پی این آئی)بھارت کو ایک بار پھر امن کا پیغام دیتے ہیں، بھارت نے بلوچستان کے ذریعے پاکستان میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی، شاہ محمود قریشی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ بھارت نے بلوچستان کے ذریعے پاکستان میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی لیکن بھارت کو ایک بار پھر امن کا پیغام دیتے
ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کلبھوشن بلوچستان سے گرفتار ہوا ہے، بھارت نے بلوچستان کے ذریعے پاکستان میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی ہے، ٹرائبل بیلٹ اور بلوچستان میں بھارت کی حرکتیں ہماری نظر سے اوجھل نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام فوبیا میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری سے بھارت سے متعلق تفصیلی بات ہوئی ہے، سیکرٹری او آئی سی کو بھی بھارت کی حرکتوں سے آگاہ کیا، عید کے بعد اسلام آباد میں وزارت خارجہ، کشمیر کمیٹی اور متعلقہ اداروں کا اجلاس بلاؤں گا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم امن چاہتے ہیں، بھارت سے گزارش کی ہے کہ تعاون کی طرف جائے، ہندوستان نے ہماری رواداری کو کمزوری سمجھا تو غلط ہوگا، بھارت نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے علاقائی تعاون چاہیے،کورونا سے لڑنے والے ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکس اور فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں