مفتی منیب الرحمان عید کی نماز کی امامت نہ کرا سکے، ظبیعت ناساز ہو گئی، گھر پر آرام کر رہے ہیں

کراچی(پی این آئی)مفتی منیب الرحمان عید کی نماز کی امامت نہ کرا سکے، ظبیعت ناساز ہو گئی، گھر پر آرام کر رہے ہیں۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان طبیعت ناساز ہونے کے باعث نماز عید نہ پڑھا سکے۔منتظمین کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان مسجد اقصیٰ فیڈرل بی ایریا

میں نماز عید کی امامت کرتے ہیں مگر طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے انہوں نے نماز عید پڑھانے سے معذرت کر لی۔ملک بھر میں آج عیدالفطر کورونا وائرس اور طیارہ حادثے کے باعث سادگی کے ساتھ منائی جارہی ہے۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close