تازہ ترین

پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد ساڑھے 54 ہزار تک پہنچ گئی، عید کی چھٹیوں میں بھی پھیلاؤ جاری

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد ساڑھے 54 ہزار تک پہنچ گئی، عید کی چھٹیوں میں بھی پھیلاؤ جاری،ملک بھر میں آج عید الفطر عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب حکومتی ایس او پیزز پر عمل کرتے ہوئے منائی جا رہی ہے ، لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں

بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے سبب ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 54 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 54 ہزار 440 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 131 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 36 ہزار 114 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 412 مریضوں کی حالت تشوش ناک ہے جبکہ 17 ہزار 195مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے دیگر صوبوں سے زیادہ یعنی 21 ہزار 645 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 354 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 557 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 332 ہو گئی ہیں۔خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 7 ہزار685 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 389 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 3 ہزار306 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 39 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 ہزار 457 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 12 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 619 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 171 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 1 مریض جاں بحق ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں