اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی لیڈر نے شہبازشریف کو شوگر مافیا کا سرغنہ قرار دے دیا،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و فاقی پارلیمانی سیکرٹری میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شوگر مافیا کا سرغنہ شہباز شریف ہے، کوئی ٹی ٹی شریف اور کوئی ٹی ٹی زرداری احتساب سے نہیں بچ سکے گا۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری
برائے ریلوے فرخ حبیب نے جامعہ مدنی مسجد سمن آباد میں نماز عید ادا کی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے طیارہ حادثےکی انکوائری کیلئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ان کا کہنا تھا بیرون ملک سے کورونا ٹائیگر بن کر آنے والے کے میڈیکل سرٹیفکیٹ اب نیب میں جمع ہونا شروع ہو گئے، دھیلے کی کرپشن سے انکار کرنے والوں کے نام پر بوریاں اور تھیلے بھر بھر کر کی گئی کرپشن سامنے آرہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ 18 ہزار روپے تنخواہ پر کام کرنے والے لوگوں کے نام پر فرنٹ مین کمپنیاں بنا رکھی ہیں۔عمران خان اور ان کے کسی رشتہ دار کی کوئی شوگر ملز نہیں، 27 ارب روپے کی سبسڈی 2015 سے 2017 کے درمیان دی گئی ، عمران خان نے رپورٹ کو چھپایا نہیں ۔فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ایک شوگر ملز سے 26 ملیں بن گئیں ، شوگر ملز مافیا کا سرغنہ شہباز شریف ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں