تباہ ہونے والے طیارے میں دو نئی نویلی دلہنوں کی لاشوں کی شناخت ہو گئی، زیورات گھر والوں کے حوالے کر دیئے گئے

کراچی(پی این آئی):تباہ ہونے والے طیارے میں دو نئی نویلی دلہنوں کی لاشوں کی شناخت ہو گئی، زیورات گھر والوں کے حوالے کر دیئے گئے،پی آئی اے کے طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں میں 2 نئی نویلی دلہنیں بھی شامل تھیں ، فریحہ بشارت کے نام سے شناخت ہونے والی لاش رفعت ردا کی نکلی

، فریحہ بشارت کے اہلخانہ نے تصدیق کے بعد لاش سے ملنے والے زیورات رفعت ردا کے گھر والوں کو لوٹا دیے۔تفصیلات کے مطابق طیارہ حادثے کا شکار لاہور سے کراچی آنے والے پی آئی اے کے طیارے کے ملبے سے ملنے والی ایک خاتون کی سوختہ لاش کو جناح اسپتال سے ایدھی سینٹر کے سرد خانے پہنچایا گیا تھا جہاں پر اسے نوبیتا دلہن 27 سالہ فریحہ بشارت زوجہ قاسم کے نام سے کیا گیا۔بلاک ایچ ناظم آباد ایچ کی رہائشی فریحہ کے اہلخانہ کاغذی کارروائی کے بعد اگلے روز تدفین کی نیت سے لاش سرد خانے میں جمع کرانے کے بعد ملنے والے زیورات اپنے ساتھ لے کر چلے گئے، بعد ازاں فیوچر کالونی لانڈھی کا ایک رہائشی گھرانہ سردخانے پہنچا اور انھوں نے مذکورہ لاش کو رفعت ردا زوجہ کامران کے نام سے شناخت کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close