اسلام آباد (پی این آئی) گرمی بڑھتے ہی کورونا وائرس کی منتقلی کا عمل سست ہو جائیگا، این سی او سی نے اچھی خبر سنا دی.. محکمہ موسمیات پاکستان (پی ایم ڈی) نے ہفتے کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کو بتایا کہ ہماری سٹڈی کے مطابق درجہ حرارت اور نمی میں اضافے کی وجہ سے کوویڈ19کی منتقلی
کا عمل سست ہوجائے گا۔محکمہ موسمیات کے حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کو بریفنگ دی۔ ہفتہ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اعلی سطحی اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی، اصلاحات اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔انہوں نے کہا کہ وبائی بیماری پھیلنے کی طرز کے گہرے مطالعے سے یہ پتہ چلتا ہے کہ کورونا وائرس زیادہ ترسردعلاقوں میں پھیلا ہے، گرم پٹی کے علاقوں میں کورونا کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔انہوں نے بتایا کہ بنیادی طور پر 30 ڈگری درجہ حرارت میں 3سی5 ڈگری اضافے اور ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے سے وائرس کی منتقلی کم ہوجائے گی۔ فورم نے ایئرپورٹ پر وباء کو روکنے کے حکمت عملی کو سراہا۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ اس وقت کوویڈ19 کی 90 فیصد مقامی جبکہ 10 فیصد غیر ملکی منتقلی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سارے ممالک کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی ٹیسٹ نہیں ہورہے بلکہ وہ ممالک سیلف کورنٹین کو ترجیح دے رہے ہیں۔ فورم نے صوبوں کے ساتھ اس معاملے پر تفصیلی گفتگو کی۔ صوبائی چیف سیکرٹریوں نے مسافروں کی آمد پرفوری ٹیسٹ کو ختم کرنے اور ہوائی اڈوں پر آنے والے مسافروں کی کڑی اور مناسب جانچ پڑتال پر اتفاق کیا۔اسد عمر اور صوبائی چیف سیکرٹریوں سمیت فورم نے سینئر بیوروکریٹ خالد شیردل کے انتقال پر تعزیت کی جو گذشتہ روز کراچی میں ہوائی جہاز کے حادثے میں انتقال کر گئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں