پاکستان میں کورونا کے حوالے سے خوشخبری ،ملک بھر میں ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ مریض صحت یاب ہو گئے

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان میں کورونا کے حوالے سے خوشخبری۔ پاکستان میں ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1472 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں جبکہ صرف 257 مزید افراد میں کورونا کی تصدیق ہو ئی ہے۔ یہ پاکستان میں ابھی تک ایک دن

میں صحت یاب والے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے جبکہ ایک ہی دن میں سب سے کم کیسز بھی گزشتہ 24 گھنٹوں میں رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے حوالے سے خوش آئند بات ہے۔پاکستان کی مجموعی صورتحال کی طرف دیکھا جائے تو پاکستان میں ابھی تک متاثرہ افراد کی تعداد 52 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ مہلک وائر س سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 1087ہو گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں کیسز کی تعداد 18 ہزار 455، سندھ میں 20 ہزار 883، خیبرپختونخوا میں 7392، بلوچستان میں 2198، اسلام آباد میں 1475، پنجاب میں 18 ہزار 455، گلگت بلتستان میں 607 ،، آزاد کشیر میں 171 کیسز سامنے آئے، جبکہ صحت مند ہونے والے افرااد کی تعداد بھی 16 ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔خیال رہے کہ اس وقت کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ امریکہ جیسا ملک کورونا کی لپیٹ میں آ کر بری طرح متاثر ہو گیا ہے جس کے بعد پوری دنیا میں ایک تشویش کا عالم پایا جا رہا ہے۔ پاکستان بھی کورونا کی لپیٹ میں آگیا تھا لیکن اب پاکستان کے حوالے سے خوشخبری ہے جس کے مطابق پاکستان میں ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1472 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں جبکہ صرف 257 مزید افراد میں کورونا کی تصدیق ہو ئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close