کورونا نے ایک اور جان لے لی، پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور اعتزاز احسن کے بھائی کا انتقال ہو گیا، افسوسناک خبر

اسلام آباد (پی این آئی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کے بھائی ڈاکٹر اعجاز احسن کورونا وائرس سے انتقال کر گئے۔ ڈاکٹر اعجاز احسن ایک مانے ہوئے سرجن تھے، 1957ء میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے گریجوایشن کی، علامہ اقبال میڈیکل کالج کے پرنسپل بھی رہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی

کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کے بھائی انتقال کر گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احسن کا انتقال کورونا وائرس کے باعث ہوا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احسن کے انتقال پر سوشل میڈیا صارفین دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر اعجاز احسن کورونا وائرس کے مبتلا تھے جو کہ مہلک وائرس سے لڑتے لڑتے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احسن کا انتقال کورونا وائرس کے باعث ہوا ہے تاہم ابھی تک ڈاکٹر اعجاز احسن کے گھر والوں کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ ایک ٹوئیٹر صارف کے مطابق کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احسن کی اہلیہ کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close