ریاض (پی این آئی) رمضان المبارک ختم ہوتے ہی سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو لگا دیا گیا ۔سعودی حکومت کی طرف سے جاری کیا گیا کرفیو نوٹیفکیشن جس کے مطابق آج سے 4 شوال تک پورے سعودی عرب میں 24 گھنٹے کیلئے کرفیو نافذ ہوگا۔ اس میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہوگی اور نہ ہی سابقہ ایام
کی طرح بلاک کے اندر نقل و حرکت یا اشیاء خوردونوش کیلئے جانے کی اجازت ہوگی خواہ دکان یا سوپر مارکیٹ بلاک کے اندر پائی جائے۔اشیاء خوردونوش اور گھر کے ضروری سامان لینے کیلئے کرفیو پاس کا ہونا ضروری ہے۔ حکومتی سیکیورٹی اداروں کی طرف سے ہر شخص کو گھریلو سامان یا اشیاء خوردونوش کیلئے ہفتے میں 4 گھنٹے کا کرفیو پاس جاری کیا جا سکتا ہے۔ یہ کرفیو پاس کی ریکوسٹ ( توکلنا ایپ ) سے اپلائی کر سکتے ہیں۔ آپ کی ریکوسٹ اپروول ہونے کے بعد آپ کو میسج موصول ہوگا جس میں آپ کو نقل مکانی کی حدود اور وقت بتایا جائے گا یاد رہے کرفیو کے خلاف ورزی کی صورت میں اس کا جرمانہ 10 ہزار ریال فی کس ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں