واحد اسلامی ملک جہاں عید الفطر 25مئی کو ہو گی

ڈھاکہ (پی این آئی) واحد اسلامی ملک جہاں عید الفطر 25مئی کو ہو گی، بنگلہ دیش میں پیشن گوئیوں کے برعکس شوال کا چاند نظر نہیں آیا، کل 24 مئی بروز اتوار کو 30 واں روزہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اب تک بنگلہ دیش واحد اسلامی ملک ہے جس نے کل 24 مئی بروز اتوار کو عید الفطر نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔

بنگلہ دیش کی رویت ہلال کمیٹی اور حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، ملک کے کسی حصے سے شوال کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔یوں بنگلہ دیش میں عید الفطر 25 مئی بروز پیر کو ہوگی۔ بنگلہ دیشی حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عید سادگی سے منائی جائے اور گھروں میں رہ کر ہی نماز ادا کی جائے۔ جبکہ بنگلہ دیش کے علاوہ بھارت میں بھی شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا ہے۔جامعہ مسجد نئی دہلی کے امام کی جانب حتمی اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ بھارت میں تمام مسلمان کل بروز اتوار کو 30 واں روزہ رکھیں۔بھارت کے مسلمانوں سے بھی اپیل کی گئی کہ عید کی نماز گھروں پر ہی ادا کرنے کی کوشش کی جائے۔ دوسری جانب سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات، دیگر خلیجی ممالک، عراق، قطر ،اردن اور دیگر اسلامی ممالک میں عید الفطر کل اتوار کو منائی جائے گی۔ سعودی عرب میں شوال المکرم کا چاند نظر نہ آنے کے باعث سرکاری حکام نے اعلان کیا تھا کہ یکم شوال اتوار 24 مئی کو ہوگی اور عید الفطر بھی اسی کی مناسبت سے 24 مئی کو منائی جائیگی۔ سعودی عرب کے ماہرین فلکیات نے پہلے ہی پیشن گوئی کی تھی کہ سعودی عرب میں عید الفطر 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close