کراچی میں تباہ ہونیوالے بدقسمت طیارے کا ملبہ اٹھانے کا عمل روک دیا گیا، وجہ بھی سامنے آگئی

کراچی (پی این آئی)کراچی میں تباہ ہونیوالے بدقسمت طیارے کا ملبہ اٹھانے کا عمل روک دیا گیا، وجہ بھی سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق آپریشن اس لئے روکا گیا ہے کیونکہ پہلے تحقیقاتی ٹیم ملبے کا معائنہ کرے گی اور بعد میں ملبہ اٹھانے کے لئے آپریشن کا دوبارہ آغاز کیا جائے گا۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آپریشن

روکنے سے قبل اطراف کی گلیوں سے ملبہ اٹھا لیا تھا، تا ہم اب آپریشن کو تحقیقاتی ٹیموں کے آنے تک روک دیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ وفاق کی تحقیقاتی ٹیمیں بھی جلد کراچی پہنچ جائیں گی جس کے بعد تحقیق کا سلسہ شروع ہو جائے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں ایک افسوس ناک واقع پیش آیا ہے جس نے ابھی تک پوری قوم کو افسردہ رکھا ہوا ہے۔ عید سے 2 دن قبل پی آئی اے کا لاہور سے کراچی جانے والا مسافر طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے پاس گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے بعد ابھی تک امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔پریشن اس لئے روکا گیا ہے کیونکہ پہلے تحقیقاتی ٹیم ملبے کا معائنہ کرے گی اور بعد میں ملبہ اٹھانے کے لئے آپریشن کا دوبارہ آغاز کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close