طویل عرصے بعد ملک بھر میں ایک ہی دن عید منائی جائیگی، اچھی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی)طویل عرصے بعد ملک بھر میں ایک ہی دن عید منائی جائیگی، اچھی خبر آگئی، پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے امیر مفتی پوپلزئی کل ہی اتوار کے روز عید منانے کا اعلان کر چکے، اب مفتی منیب الرحمان نے بھی آج رمضان المبارک کے اختتام کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رمضان

المبارک کا اختتام ہوگیا ہے۔ رواں برس ملک میں رمضان المبارک کا اختتام 29 روزوں کے بعد ہوا ہے۔اس مرتبہ پورے ملک میں ایک ہی روز عید منائی جائے گی۔ گزشتہ کئی برسوں سے عید ایک دن منانے کے حوالے سے اختلاف رہا ہے، تاہم گزشتہ روز پشاور کی تاریخی مسجد قاسم علی خان کے امیر مفتی پوپلزئی نے اتوار 24 مئی کو عید منانے کا اعلان کیا تھا۔ جبکہ اب ہفتے کے روز مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان نے بھی اعلان کیا ہے کہ ملک میں شوال کا چاند نظر آگیا، عید الفطر کل 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ پاکستان میں مطلع صاف تھا، چمن اور پسنی میں چاند نظر آیا، جس کے باعث کل 24 مئی بروز اتوار کو عیدالفطر ہوگی۔ ہفتے کے روز مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کا انعقاد محکمہ موسمیات کراچی کمپلکس میں ہوا۔اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین، زونل کمیٹی ممبران، بحریہ کے ماہرین بھی شریک ہوئے جبکہ تکنیکی معاونت کیلئے محکمہ موسمیات سپارکو کے اراکین بھی اجلاس میں شامل ہوئے۔ ملک بھر میں ڈویژنل اور زونل رویت کمیٹیوں کو کہیں سے بھی چاند کی شہادت نہیں ملی۔ پسنی، چمن اور جیوانی کے مختلف علاقوں میں چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئی۔ جس کے باعث ملک بھر میں عید الفطر اتوار 24 مئی کو مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close