وہ خلیجی ملک جہاں 29 روزوں کے بعد عید الفطر کا اعلان ہو گیا

عمان (پی این آئی) وہ خلیجی ملک جہاں 29 روزوں کے بعد عید الفطر کا اعلان ہو گیا۔ سلطنت عمان میں دیگر تمام خلیجی ممالک کے برعکس ایک دن تاخیر سے رمضان المبارک کا آغاز ہوا تھا۔ تفصیلات کے مطابق خلیجی ملک عمان میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے بعد کل بروز اتوار 24 مئی کو عید الفطر منانے کا

اعلان کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک میں اس مرتبہ رمضان المبارک 30 ایام پر مشتمل تھا۔سلطنت عمان واحد خلیجی ملک ہے جہاں رمضان المبارک 29 روزوں پر مشتمل تھا۔ سلطنت عمان واحد خلیجی ملک تھا جہاں دیگر خلیجی ممالک سے ایک روز تاخیر سے رمضان المبارک کا آغاز ہوا تھا۔ عمان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے آج 29 رمضان المبارک کو اجلاس طلب کیا گیا تھا۔اجلاس کے دوران شوال کے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں، اور پھر اعلان کیا گیا ہے کہ عمان میں رمضان المبارک کا آج اختتام ہو جائے گا اور کل 24 مئی بروز اتوار کو عید ہوگی۔واضح رہے کہ بیشتر اسلامی ممالک میں کل شوال کا چاند نظر نہیں آیا تھا، اس لیے ان ممالک میں کل 24 مئی بروز اتوار کو عید الفطر منائی جائے گی۔ سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات، دیگر خلیجی ممالک، عراق، قطر ،اردن اور دیگر اسلامی ممالک میں عید الفطر کل اتوار کو منائی جائے گی۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شوال المکرم کا چاند نظر نہ آنے کے باعث سرکاری حکام نے اعلان کیا تھا کہ یکم شوال اتوار 24 مئی کو ہوگی اور عید الفطر بھی اسی کی مناسبت سے 24 مئی کو منائی جائیگی۔ سعودی عرب کے ماہرین فلکیات نے پہلے ہی پیشن گوئی کی تھی کہ سعودی عرب میں عید الفطر 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close