عید کے دنوں میں کراچی کے ساحل پر تفریح اور نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی(پی این آئی)عید کے دنوں میں کراچی کے ساحل پر تفریح اور نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔کراچی میں ساحل پر تفریح اور نہانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں ساحل پر تفریح اور نہانے پر پابندی عائد کردی

گئی، پابندی دفعہ 144 کے تحت دو ماہ کے لئے عائد کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہری ساحل پر جانے سے گریز کریں۔نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا نفاذ 22 جولائی تک رہے گا۔علاوہ ازیں کے ایم سی کے تحت تمام تر تفریحی مقامات بند رہیں گے۔اعلامیہ کے مطابق چڑیا گھر، سفاری پارک اور دیگر مقامات کورونا کے پیش نظر بند رہیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close