انصاف سکولوں کے 577 اساتذہ کی عید تنخواہ کے بغیر، کسی کو رحم نہ آیا

لاہور(پی این آئی)انصاف سکولوں کے 577 اساتذہ کی عید تنخواہ کے بغیر، کسی کو رحم نہ آیا۔محکمہ کی جانب سے اتھارٹیز کو رقوم بینکوں کے آخری ورکنگ ڈے میں منتقل کی گئیں ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی مبینہ غفلت سے صوبے کے 577سکولوں کے اساتذہ کو عید پر بھی تنخواہیں نہ مل سکیں ۔ تیسری سہ ماہی

کیلئے انصاف سکولوں کو 7 کروڑ 20 لاکھ جاری کئے گئے تنخواہوں میں تاخیر پر اساتذہ کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا ہے ۔ پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت کا کہنا ہے اساتذکے ساتھ یہ رویہ ہوگا تو کوئی پروگرام کیسے کامیاب ہوگا ۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close