عید کے 3 روز بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی، لیسکو نے اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی)عید کے 3 روز بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی، لیسکو نے اعلان کر دیا۔لیسکو نے عید الفطر کے تینوں روز لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا، لیسکو انتظامیہ نے تعطیلات کے دوران بجلی کی بلا تعطل سپلائی کے خصوصی انتظامات مکمل کر لئے ،آپریشنل سٹاف ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے دفاتر میں

موجود رہے گا،ایکسینز اور ایس ڈی اوز کی سطح کے افسروں کی سپیشل ڈیوٹیوں کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔لیسکو کے سرکلز اور سب ڈویژنز میں بھی تمام افسروں اور عملے کو الرٹ کر دیا گیا ،بارش کی صورت میں تمام افسروں کو دفاتر میں رہنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ترجمان لیسکو کا کہنا ہے صارفین شکایات کیلئے دفاتر کے علاوہ مندرجہ ذیل نمبروں پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ 042-99205461، 042-99205464، 0320-0520888۔ اس کے علاوہ لیسکو کی ہیلپ لائن 111-000-118 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close