لاہور میں فوڈ اتھارٹی کا ایکشن، 3 لاکھ 78 ہزار گندے انڈے پکڑے گئے، بیکریوں کو سپلائی کیے جا رہے تھے

لاہور(پی این آئی)لاہور میں فوڈ اتھارٹی کا ایکشن، 3 لاکھ 78 ہزار گندے انڈے پکڑے گئے، بیکریوں کو سپلائی کیے جا رہے تھے۔ویجی لنس کی اطلاع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں کمالیہ روڈ پر حسن پولٹری سروس سے گندے انڈے برآمد کئے گئے ۔ڈی جی عرفان میمن کا کہنا ہے گندے انڈے لاہور سپلائی

کرنے کے لیے تیار کھڑے 2ٹرک بھی پکڑگئے ۔انتہائی ناقص سٹوریج، کیڑے لگے گندے ٹوٹے بدبودار انڈوں کی موجودگی پر گودام کو سیل کیا گیا۔مارکیٹ سے واپس آنے والے گندے اور تازہ انڈوں کو ایک ساتھ رکھا گیا تھا۔سٹو ر میں انڈوں کے لیے انتہائی لازمی ٹمپریچر کنٹرول سسٹم اور لائسنس بھی عدم موجود پایا گیا۔گندے انڈے بیکریوں اور بسکٹ بنانے والی کمپنیوں کو سپلائی کئے جانے تھے ،خریدار بیکریوں اور کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا،گودام مالک کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close