سورج زمین کے قریب آ گیا، شدید گرمی پڑنے لگی، دادو میں درجہ حرارت 48 ڈگری تک

کراچی(پی این آئی)سورج زمین کے قریب آ گیا، شدید گرمی پڑنے لگی، دادو میں درجہ حرارت 48 ڈگری تک۔ ملک کے مختلف علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، سندھ میں سورج آگ برسا رہا ہے، دادو میں آج پارہ 48 تک جانے کا امکان ہے، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی گرمی عروج پر رہے گی، جنت نظیر

وادی کشمیر میں آج جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔سندھ میں سورج کی تپش نے شہریوں کو جھلسا دیا۔ حیدرآباد، نوابشاہ، لاڑکانہ، موہنجوداڑو، مٹھی، جیکب آباد میں بھی شدید گرمی ہے، پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم انتہائی گرم رہے گا۔ لاہور، فیصل آباد میں پارہ 42، ملتان 43 اور ڈی جی خان میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی توقع ہے۔ جنت نظیر وادی کشمیر میں موسم آج جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ جموں میں درجہ حرارت 41، سری نگر میں 28، لیہہ میں 15، بارہ مولا میں 27 اننت ناگ میں 20 سینٹی گریڈ رہے گا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں