طیارہ حادثے میں کراچی کے علاقے گلبہار کا پورا خاندان ختم، بہادر آباد کے باپ بیٹا بھی جان سے گئے

کراچی(پی این آئی)طیارہ حادثے میں کراچی کے علاقے گلبہار کا پورا خاندان ختم، بہادر آباد کے باپ بیٹا بھی جان سے گئے۔طیارہ حادثے میں گلبہار کا رہائشی پورا خاندان اجڑ گیا جب کہ بہادر آباد کے باپ بیٹا بھی بدقمست طیارے میں حادثے کا شکار ہوگئے۔کراچی کے علاقے وحیدآباد گلبہار کے وقاص اور اہلخانہ بھی

بدقسمت طیارے میں سوار تھے جن کے اہلخانہ نے وقاص ،اہلیہ ندا کی شناخت کرلی جب کہ بچوں کی شناخت ڈی این اے کےذریعے کی جائےگی۔اہلخانہ نے بتایا کہ وقاص کے دونوں بچوں عالیان اور آئمہ کی شناخت ابھی نہیں ہوئی، وقاص اوراہلیہ ملازمت کے لیے ایک سال سے لاہور میں مقیم تھے۔دوسری جانب طیارہ حادثے میں جاں بحق ایک شہری بہادر آبادکا رہائشی تھا جو اپنے بیٹے کے ساتھ کراچی سے آرہا تھا۔جہاز میں سوار سلیم قادری کے ملازم نے بتایا کہ وہ کاروباری سلسلے میں لاہورگئے تھے،سلیم قادری کے ہمراہ ان کا بیٹا اسامہ قادری بھی جاں بحق ہوگیا۔لواحقین کا کہنا ہے کہ تاحال سلیم قادری اور صاحبزادے کی میتوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close