ہماری ائر لائنز پاکستانیوں کو واپس پہنچانے کے لیے تیار ہیں، دبئی حکومت کی پیشکش

دبئی(پی این آئی)ہماری ائر لائنز پاکستانیوں کو واپس پہنچانے کے لیے تیار ہیں، دبئی حکومت کی پیشکش۔دبئی حکومت نے پاکستانیوں کا فوری انخلاء کرنے کی حکومت پاکستان کو پیشکش کردی ہے۔دبئی حکومت کاکہنا ہے کہ ہماری ایئر لائنز پاکستانیوں کے فوری انخلاء میں مدد کیلئے تیار ہیں، حکومت پاکستان کو بذریعہ

سفارتی مشنز مدد کی پیش کش کی گئی ہے۔حکومت دبئی کاکہنا ہے کہ وہ ایک دن میں 5 ہزار پاکستانی وطن واپس پہنچا سکتے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس پیشکش پر حکومت پاکستان کے جواب کے منتظر ہیں۔دوسری جانب پاکستان قونصل خانےنے تصدیق کی ہے کہ 35دن میں 10 ہزار پاکستانی وطن واپس لوٹ سکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close