پی آئی اے طیارہ حادثے میں شہریوں کے نقصان کا ازالہ کریں گے، وزیر شہری ہوابازی نے یقین دہانی کرا دی

کراچی(پی این آئی)پی آئی اے طیارہ حادثے میں شہریوں کے نقصان کا ازالہ کریں گے، وزیر شہری ہوابازی نے یقین دہانی کرا دی۔وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے طیارہ حادثے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا ۔وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے گورنرسندھ عمران

اسماعیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی، اس دوران غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ این ڈی این اے کی ٹیم لاہور سے کراچی آچکی اور کام کر رہی ہے، ہر گھر کی مرمت اور بحال کرنے کا خرچہ حکومت برداشت کرے گی، گاڑیوں کے نقصان کا بھی ازالہ کیا جائے گا، زخمیوں کو فی کس پانچ لاکھ روپے دیئے جائیں گے، کوئی رائے دینی ہے تو انکوائری کمیٹی کو دی جا سکتی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ کراچی میں جن گھروں کو نقصان پہنچا اس کا ازالہ حکومت پاکستان کرے گی، سب سے پہلی ذمہ داری لاشیں لواحقین کے حوالے کرنا ہے۔غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پائلٹ نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی کہ جانی نقصان کم سےکم ہو، طیارہ حادثے میں دو افراد بچے، کریو اور پائلٹ بھی شہید ہوگئے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیٹی کے حوالے سے وزیر اعظم بہت سنجیدہ ہیں، پوری کوشش ہوگی نتائج جلد سے جلد سامنے رکھے جائیں، کوشش ہوگی جلد سےجلد دونوں انکوائریز کی رپورٹ عوام، پارلیمنٹ کے سامنے لائی جائیں، ماہرین کو رائے دینا ہے تو کمیٹی کو دیں سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سو فیصد آزادانہ اور شفاف انکوائری ہوگی، وعدہ کر کے جارہا ہوں کہ جلد از جلد رپورٹ منظر عام پر لائی جائے گی ، وزیر اور چیف ایگزیکٹو کے خلاف ذمہ داری ثابت ہوجاتی ہے تو استعفیٰ دے کر ہم خود کو احتساب کے لیے پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جس طرح شوگر پرائسز کی انکوائری ہوئی اس کی انکوائری بھی ہوگی، آج کی تمام ذمہ داری لینے کو تیار ہیں مگر پچھلی حکومتوں کی ذمہ داری ہم پر نا ڈالیں۔غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ ایدھی اور چھیپا کے رضاکاروں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہے، قانون نافذ کرنے والے لوگ اور ریسکیو حکام بھی موجود تھے جبکہ کراچی کے شہریوں کے جذبے کو خراب تحسین پیش کرتا ہوں۔دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ جو جائزہ لیا اس میں کم نقصان ہونا معجزے سے کم نہیں۔گورنر سندھ نے کہا ہے کہ جن کے گھروں پر قیامت گزری انہیں ایرپورٹ ہوٹل منتقل کیا گیا، جن کو ہوٹل میں جگہ نہیں ملے گی انہیں قصر ناز منتقل کیا جائےگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close