اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے عید کا چاند آج نظر آنے کی پیشنگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شوال کا چاند آج 29 رمضان المبارک کو نظر آنے کے معمولی امکانات موجود ہیں۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج 29 رمضان المبارک بروز ہفتہ کو ملک کے اکثر و بیشتر علاقوں
میں مطلع صاف اور کہیں کہیں بادل رہنے کا امکان ہے، شوال کا چاند 29 رمضان المبارک کو نظر آنے کے معمولی امکانات موجود ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش جمعہ کی رات 10 بج کر 39 منٹ پر ہوگی، شوال کا چاند 29 رمضان کو نظر آنے کی صورت میں عید الفطر 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں