اسلام آباد(پی این آئی)رویت ہلال کمیٹی پیر کو عید کیوں کرنا چاہتی ہے، اس کا انکشاف آج کروں گا، فواد چوہدری کا چیلنج۔وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عیدالفطر 24 مئی کو ہوگی لیکن رویت ہلال کمیٹی پیر کو
عید کرنا چاہتی ہے ،آ ج پریس کانفرنس میں بتاؤں گا کہ کس طرح عید الفطر 24 مئی کو بنتی ہے ، یہ انکشاف بھی کروں گا کہ رویت ہلال کمیٹی کیوں پیر کو عیدالفطر کرنا چاہتی ہے جبکہ علما نے ردعمل میں کہا کہ فواد نہیں رویت ہلال کمیٹی کی ہی بات چلے گی ، حتمی فیصلہ چاند دیکھ کر ہوگا۔ سمندر پار مقیم پاکستانی صحافیوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری نے مزید کہا کہ مفتی منیب الر حمنٰ اور مفتی پوپلزئی الگ الگ راستے پر کھڑے ہیں کیونکہ چاند کسی کے کہنے پر اپنا مدار تبدیل نہیں کرتا ، ناسا نے کہا چاند پر لمبا عرصہ رہنے کیلئے مشن بھیجیں گے ، مستقبل میں مولوی صاحبان کے لیے عید پر چاند کرنا بڑا چیلنج ہوگا۔ 92نیوزسے گفتگوکرتے ہوئے مہتمم جامعہ بنوریہ کراچی مفتی نعیم نے کہاکہ سائنس اورٹیکنالوجی کاکوئی اعتبار نہیں ،یہ آج کچھ اورکل کچھ بولتے ہیں،جوشریعت کاحکم ہے اورحکومت نے جورویت ہلال کمیٹی بنائی وہ چانددیکھ کراورتمام صوبوں سے رائے لے کرفیصلے کرتے ہیں،لہٰذاٰرویت ہلال کمیٹی کی بات ہی چلے گی،فواد کی بات بالکل نہیں چلے گی،سائنس اورٹیکنالوجی کی مددتولی جاسکتی ہے لیکن فیصلہ وہی ہوگاجونبی اکرمﷺ نے چانددیکھ کررویت کافیصلہ کرنے سے متعلق کیاہے ،پتہ نہیں انکو رویت ہلال کمیٹی سے کیابغض ہے ،انہوں نے پہلے بھی باتیں کیں ،یہ بیچاراخواہ مخواہ پیچھے لگاہواہے ،اس کہیں کوئی اورکام کرے ۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا کہ فوادچودھری اعلانات کررہے ہیں،بہترتویہ ہوتاکہ جوہماری ٹیکنالوجی ہے انکے اوررویت ہلال کمیٹی کے درمیان ایک بہترتعلقات کارہوتے اوردونوں مل کرقوم کی رہنمائی کرتے ،یہ بدقسمتی ہے کہ پشاورکی مسجدقاسم علی خان کاجومسئلہ تھا،اس کے بعداب ایک نئی صورتحال پیداہوگئی ہے ،حکومت نے جس کمیٹی کوذمہ داری دی ہے اسی کمیٹی کوحق ہے کہ وہ اعلان کرے ،چاندکی رویت کے اعلان کااختیارفواد کے پاس نہیں ۔ دریں اثنا ماہرین اور محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ 23مئی کی شام ہلال دکھائی دینے کا امکان انتہائی کم ہے ۔ رویت بلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا تھا کہ فواد کی اس پہلے بھی پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئی ہیں اور یہ ایک اور ان کی پیش گوئی ہے جو غلط ثابت ہونے جارہی ہے ، ہفتہ 23 مئی کی شام ہلال پاکستان میں کہیں بھی دکھائی دینے کا امکان انتہائی کم ہے ، عید پیر کو ہونے کے امکانا ت زیادہ ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں