عید کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہو گا، مفتی منیب صدارت کریں گے

کراچی(پی این آئی)عید کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہو گا، مفتی منیب صدارت کریں گے۔رکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہو گا جس میں شوال المکرم1441 ہجری کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔کمیٹی کے چیئرمین مفتی

منیب الرحمن اجلاس کی صدارت کریں گے۔زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے متعلقہ مقامات پر ہونگے جو چاند نظر آنے یا نہ آنے کے بارے میں شہادتیں جمع کریں گی۔ادھر سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور کل عیدالفطر منائی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close