تباہ ہونے والے طیارے کے 97 جاں بحق مسافروں کی لاشوں میں سے اب تک صرف 19 کی شناخت کی جا سکی

کراچی(پی این آئی)تباہ ہونے والے طیارے کے 97 جاں بحق مسافروں کی لاشوں میں سے اب تک صرف 19 کی شناخت کی جا سکی۔لاہور سے کراچی آنے والے پی آئی اے مسافر طیارہ حادثے میں جاں بحق 97 افراد میں سے 19 کی شناخت کر لی گئی ہے۔ہوائی جہاز ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن کی آبادی پر گرا،

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے ڈولتے طیارے کو اوپر اٹھانے کی کوشش بھی کی لیکن درمیان میں ایک 4 منزلہ عمارت آگئی، جس سے طیارے کا پچھلا حصہ بلند عمارت سے ٹکرایا اور طیارہ مکانوں پر آ گرا، طیارے میں عملے کے 8 ارکان سمیت 99 افراد سوار تھے۔پی آئی اے نے حادثے کا شکار طیارے کے مسافروں کی فہرست جاری کردی، مسافروں میں 51 مرد مسافر،31 خواتین اور 9 بچے شامل ہیں جبکہ سینئر صحافی اور ٹوئنٹی فور نیوز کے ڈائریکٹر پروگرامنگ انصار نقوی بھی طیارے پر سوار تھے، انصار نقوی 12برس تک اخبار دی نیوز اور 13سال جیو نیوز سے بھی وابستہ رہ چکے ہیں۔ایئربس اے 320 کے کاک پٹ اور کیبن کریو کا تعلق لاہور سے تھا، کیپٹن سجاد گُل طیارہ اڑا رہے تھے اور فرسٹ آفیسر عثمان اعظم ان کے ساتھ تھے، دیگر عملے میں 3 اسٹیورڈز اور 3 ایئرہوسٹس تھیں۔ایک ایئرہوسٹس کو عین روانگی کے وقت طیارے سے اتار کر اسٹینڈ بائی ائر ہوسٹس انعم مسعود کو سوار کرایا گیا۔حادثے کا شکار طیارے کے بلیک باکس کا اہم حصہ کوئیک ایکسِس ریکارڈر مل گیا ہے جبکہ حادثے کی تحقیقات کے لیے وزیراعظم کی منظوری سے 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی، جس کی سربراہی ایئرکموڈور محمد عثمان غنی کریں گے، ایک ماہ میں ابتدائی تحقیقات مکمل کی جائیں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close