جس جس شخص سے عمران کا کام پورا ہوگیا ہے ان سے چھٹکارے کے لیے چینی اسکینڈل رپورٹ تیار کی گئی

لاہور(پی این آئی) جس جس شخص سے عمران کا کام پورا ہوگیا ہے ان سے چھٹکارے کے لیے چینی اسکینڈل رپورٹ تیار کی گئی. ۔مسلم لیگ (ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ نیا پاکستان اور تحریک انصاف کا یہ معیار ہے کہ جو چینی ایکسپورٹ کا فیصلہ کرے اس کا قصور نہیں،جس جس شخص

سے عمران کا کام پورا ہوگیا ہے ان سے چھٹکارے کے لیے یہ رپورٹ تیار کی گئی۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ خسرو بختیار کو بھی پیغام دیا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب کے صوبے کی بات نہیں کرنیچوہدری برادران سے بھی انکے تعلقات ٹھیک نہیں۔سبسڈی جو نہیں بنتی وہ عمران نے زبانی احکامات دے کر دی گئی،سبسڈی دینا کیا اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں۔ انہوںنے کہاکہ شوکت خانم کو بھی 22 لاکھ جہانگیر ترین کی جانب سے دئیے گئے۔کمیشن کی رپورٹ کہتی ہے کہ وہ رزاق داد اسد عمر اور وزیراعلی پنجاب کے جوابات سے مطمئن نہیںیہ تمام کے تمام مستقبل کے نیب کیسسز ہیںاگر آپ کو تھوڑی سے بھی شرم ہوتی تو کمیشن کی رپورٹ کے بعد استعفی دے دینا چاہیے تھا۔انہوںنے کہاکہ ملک میں چینی کی قلت جان بوجھ کر پیدا کی گئی۔(ن) لیگ کے دور حکومت میں چینی کی قیمت 55 روپے فی کلو سے زائد فروخت نہیں ہوئی۔صادق و امین کی حکومت میں چینی کی قیمت 55 روپے سے بڑھ کر 85 روپے تک گئی،اس رپورٹ کے آنے کے بعد عمران خاں بچ نہیں سکتیچینی کے معاملے پر سٹہ بھی کھیلا گیا،ایک سٹے باز ہمیشہ سٹے باز ہی ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close