کہاں کہاں گرج چمک کیساتھ بارشیں ہوں گی؟ روزہ داروں کیلئے بڑی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہےگا۔ تاہم شام /رات کے دوران بالائی خیبر پختونخواہ، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ا ورگرم رہا۔آج ر یکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : دادو،لاڑکانہ 47 ، بھکر،سبی اور جیکب آباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close