کورونا وائرس کی روک تھام میں ناکامی، پاک فوج میدان میں آ گئی اہم ترین ذمہ داری بھی خود سنبھال لی

اسلام آباد (پی این آئی )کورونا وائرس کی روک تھام میں ناکامی، پاک فوج میدان میں آ گئی اہم ترین ذمہ داری بھی خود سنبھال لی… این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہاہے کہ ملک بھر کے ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کے درمیان کورنا وائرس سے بچاؤ کیلئے” ذاتی حفاظتی سازو سامان “پاک فوج کے

متعلقہ کور ہیڈ کواٹرز سے تقسیم کیا جارہاہے ، اتھارٹی کو متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں کہ حفاظی سازو سامان غیر محفوظ ڈاکٹرز تک نہیں پہنچ رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے نے حالیہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ ذاتی حفاظی سازو سامان صوبائی حکومت کے حوالے کرنے کی بجائے سیدھا متعلقہ پاک فوج کے کور ہیڈ کواٹر میں بھیجا جائے گا ، تاہم حفاظی سازو سامان کی ترسیل سے متعلق معلومات کو صوبائی حکومت کے ساتھ باقاعدگی کے ساتھ شیئر کی جارہاہے ۔اب پاک فوج تمام ہسپتالوں میں حفاظی سازو سامان پہنچا رہی ہے ،اور جب سے اس پر عملدرآمد شرو ع ہواہے ، کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے ۔یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 50 ہزار 694 ہو گئی ہے جبکہ 1067 افراد اس موذی وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔حکومت کی جانب سے جاری کر دہ اعدادو شمار کے مطابق کورونا وائرس کے سب سے زیادہ متاثرین صوبہ سندھ میں ہیں جہاں یہ تعداد 19924 ہے جبکہ اموات کے لحاظ سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ خیبر پختونخوا ہے جہاں اموات کی تعداد 365 ہے۔اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد1326, پنجاب میں 18455, خیبر پختونخوا میں 7155, بلوچستان میں 3074, گلگت بلتستان میں 602 جبکہ آزادکشمیر میں 158ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close