مفتی پوپلزئی نے 24 مئی اتوار کو سعودی عرب کے ساتھ عید منانے کا اعلان کر دیا، رویت ہلال کمیٹی آج ہفتے کو چاند کا فیصلہ کرے گی

پشاور (پی این آئی)مفتی پوپلزئی نے 24 مئی اتوار کو سعودی عرب کے ساتھ عید منانے کا اعلان کر دیا، رویت ہلال کمیٹی آج ہفتے کو چاند کا فیصلہ کرے گی۔پشاور کے رویت ہلال فیم ‏مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی سربراہی میں مسجد قاسم خان کی غیر سرکاری چاند کمیٹی نے خیبرپختونخوا میں شوال کا چاند نظر نہ آنے اور

اتوار 24 مئی کو عید الفطر منانے کا اعلان کر دیا ہے۔اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مفتی پوپلزئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ سعودی عرب کے اتوار کو عید کے اعلان کے فوراً بعد ہی مفتی پوپلزئی نے کمیٹی کا اجلاس بھی ختم کر کے روایتی طور پر موصول ہونے والی شہادتوں کو غیر شرعی قرار دے دیا ہے۔ایک شہری نے کہا ہے کہ پوپلزئی صاحب پہلے سرکاری کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے تھے کہ وہ اجلاس جلدی ختم کر دیتے ہیں لیکن آج خود پوپلزئی صاحب نے دس بجے سے پہلے پہلے اجلاس ختم کردیا حالانکہ مسجد قاسم علی خان سے گیارہ بجے سے قبل کبھی عید کا اعلان نہیں ہوا۔ وجہ کیا، کیونکہ سعودی عرب اس مرتبہ معمول سے پہلے اعلان کر دیا۔یاد رہے کہ 2017ء میں عید الفطر کے موقع پر رویت ہلال کے پراسرار تنازع کے تناظر میں مفتی پوپلزئی اچانک غائب ہو گئے تھے اور کئی روز بعد دبئی میں پائے گئے تھے۔

close