پنجاب حکومت عید کے فوری بعد تھیٹر اور ریسٹورنٹس کھول دے گی، فیصلہ کر لیا گیا

لاہور(پی این آئی)پنجاب حکومت عید کے فوری بعد تھیٹر اور ریسٹورنٹس کھول دے گی، فیصلہ کر لیا گیا۔حکومت پنجاب نے عید الفطر کے فوری بعد تھیٹر اور ریسٹورنٹس کو بھی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ نے تھیٹر اور ریسٹورنٹس عید کے بعد کھولنے کی اصولی منظوری دے دی۔سردار عثمان بزدار نے

محکمہ اطلاعات و ثقافت سے تھیٹرز بارے ایس اوپیز مانگ لئے۔ وزیراعلی نے انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کو ریسٹورنٹس بارے ایس او پیز مرتب کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق سخت ایس او پیز کے تحت ان شعبوں کو بھی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی، حکومت پنجاب فنکار برداری کی معاشی مشکلات دیکھتے ہوئے تھیٹرز کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔،۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close