طیارہ حادثے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اظہار افسوس

راولپنڈی(پی این آئی)طیارہ حادثے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اظہار افسوس۔ آرمی چیف نے پی آئی اے طیارے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے متاثرہ خاندانوں سے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے ہدایت کی کہ سول انتظامیہ کی ریسیکو

اور ریلیف آپریشن میں بھرپور مدد کی جائے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور رینجرز کے دستے امدادی کاموں کیلئے پہنچ گئے، پاک فوج کے دستے سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں، آرمی کی کوئیک رسپانس فورس موقع پر پہنچی ہے، پاک فوج، رینجرز، انتظامیہ امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close