عید پرگھروں میں رہیں ، عیدکوسادگی منائیں، وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم سے بھی درخواست کر دی

کراچی(پی این آئی)عید پرگھروں میں رہیں ، عیدکوسادگی منائیں، وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم سے بھی درخواست کر دی۔وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہاہے کہ احتیاط کوروناوائرس کا واحد حل ہے،لوگوں سے اپیل ہے عید پرگھروں میں رہیں ، سب سے اپیل ہے عیدکوسادگیمنائیں،وزیراعظم عید سادگی سے منانے

کااعلان کریں ،موجود ہ صورتحال میں قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے ،سب سے اپیل ہے عید سادگی سے منائیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کہا جاتا ہے میں سیاست کرتاہوں ،میں لوگوں کی جانیں بچانے کی سیاست کرتاہوں،کورونا پر قابوپانے کے لیے سندھ کے لوگوں نے راہ دکھائی،ہم نے صحت کی سہولیات بے تحاشہ بڑھائی ہیں۔انہوں نے کہاکہ لاک ڈاوَن کے فوائد کے سبب ہی ہسپتالوں میں بوجھ کم ہے،جو لاک ڈاوَن کو ضروری نہیں سمجھتے وہ بھی تقاریر میں اسکے فوائد بتاتے ہیں،ہمارے فیصلوں کا فائدہ پورے پاکستان کو ہوا،اگر ہمارے فیصلے غلط ہوتے تو دوسرے اس پرعمل نہ کرتے۔مرادعلی شاہ نے کہاکہ سندھ میں کوروناوائرس کیسز میں اضافہ ہورہا ہے،19ہزار424افراد سندھ میں کورونا سے متاثرہوئے ،گزشتہ 24گھنٹوں میں کوروناسے 20افراد جاں بحق ہوئے۔انہوں نے کہاکہ شاپنگ مالز اورمارکٹیں کھول دی گئی ہیں،لاک ڈاوَن کھول دیاگیا،14دن بعد کیسز کا پتہ چلے گا ،سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد 336تک پہنچ گئی،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 960نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ کہا جاتاہے میں کورونا کے حوالے سے ڈراتا رہتا ہوں،حقیقت بتانا اورلوگوں کوآگاہ کرنا میرا فرض ہے،کوروناسے جاں بحق ڈاکٹرزکوخراج تحسین پیش کرتے ہیں،کوروناسے 5پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے ،کورونا سے صحافی اور رینجرز کے اہلکار بھی جاں بحق ہوئے ۔وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہاکہ سب سے اپیل ہے عیدکوسادگی منائیں ،وزیراعظم عید سادگی سے منانے کااعلان کریں ،موجود ہ صورتحال میں قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے ،سب سے اپیل ہے عیدکوسادگی سے منائیں ۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس سال کو فرنٹ لائن ورکرز کے نام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ این ایف سی کی تشکیل غیر آئینی ہے ،وزیراعظم کو خط لکھا ہے کہ نوٹیفکیشن واپس لیا جائے،این ایف سی کمیشن کے ٹی او آرز بھی غیر آئینی ہیں۔مرادعلی شاہ نے کہاکہ لوگوں سے اپیل ہے عیدپردیہاتوں کی طرف نہ جائیں،اگر دیہاتوں میں کورونا پھیل گیاتو کام کرنا مشکل ہوجائے گا،میں نے اس عید پر کپڑے نہیں سلوائے،اس موقع پر کیسے عید مناسکتا ہوں؟،انہوں نے کہاکہ جہاں کیسز زیادہ ہوں گے وہاں اقدامات بھی زیادہ لیے جائیں گے،لسانی رنگ دیا گیا کہ کراچی سے دشمنی کی جارہی ہے،اسمبلی میں بتاو¿ں گاکس طرح لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہاکہ بجٹ میں ہماری ترجیح شعبہ صحت ہوگی،میری ٹیم اور میں نے پوری دیانت داری کے ساتھ کام کیا ،معاشی اصلاحات کے نمبرز میں فراڈ کیا گیا وہ بھی سامنے آگیا ،مجھے امید ہے کہ وزیر اعظم غیر آئینی کام نہیں کریں گے ،ان کاکہناتھا کہ 2ارکان صوبائی اسمبلی کوروناسے جاں بحق ہوچکے ہیں،میرا ایک وزیرآغاخان میں ہے،ان کا علاج ہورہاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close