عید شاپنگ کرتے ہوئے جھمگھٹے لگانے والے خود ذمہ دار ہوں گے، مشیر صحت کی وارننگ

اسلام آباد(پی این آئی)عید شاپنگ کرتے ہوئے جھمگھٹے لگانے والے خود ذمہ دار ہوں گے، مشیر صحت کی وارننگ۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے باعث خراب صورت حال کا ذمہ دار عوام خود ہوں گے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال تشویشناک ہے،

گزشتہ روز کورونا وائرس سے 50 اموات ہوئیں،ایک دن میں اموا ت کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے، احتیاط نہ کی گئی تو کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوگا، ہمیں کورونا وائرس سے بچاوَ کے لیے ہمیں خود کو اور دوسروں کو بچانا ہے۔ سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھیں گے تو صورتحال خراب ہوسکتی ہے، آپ کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرا سکتے، اس کے نتائج کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے۔ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ مارکیٹوں اور دکانوں میں لوگوں کا جم غفیر دیکھا جارہا ہے، عوام کے لیے رش والی جگہوں میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ 50 سال سے زائد عمر کے لوگ جمعتہ الوداع کے اجتماعات میں جانے سے گریز کریں، عید کی نمازگھروں پر ادا کریں تو اس سے اچھی کوئی بات نہیں۔ عید پر ہمیں ایک دوسرے سے گلے نہیں ملنا، ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنا ہے، ہم دور رہ کر ایک دوسرے کو عید کی مبارک دے سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close