50 ہزار تک کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط ختم کرنے کی تجویز، حد ایک لاکھ کر دی جائے گی

اسلام آباد(پی این آئی)50 ہزار تک کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط ختم کرنے کی تجویز، حد ایک لاکھ کر دی جائے گی، ایف بی آر 50 ہزار روپے سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط میں ترمیم پر غور کرر ہی ہےا ور توقع ہے کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں اس شرط پر ترمیم کر کے خریداری کی حد 50 ہزار

روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کر دیا جائے. ایف بی آر کے مطابق IDکارڈمکمل ختم کرنے کی تجویز زیر غور نہیں ہے،ایف بی آر نے گزشتہ وفاقی بجٹ میں سیلز ٹیکس رجسٹرڈ فروخت کنندہ سے 50 ہزار روپے سے زائد کی خریداری پر اپنا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) دکھانا لازمی قرار دے دیاتھا لیکن تاجروں کے شدید احتجاج پر اس کو 31 جنوری 2020 تک علمدرآمد موخر کر دیا گیا تھا تاہم یکم فروری سے یہ شرط لاگوہونے کے باوجود ایف بی آر عملدرآمد کرانے میں ناکام رہا.آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے لیے ملک کی تمام کاروباری تنظیموں ، چیمبرز آف کامرس نے اپنی بجٹ تجاویز میں شناختی کارڈ کی شرط ختم کرنے یا ترمیم کرنے کی سفارش کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں