ریتی سے بھرا ٹرک جامشورو ٹول پلازہ پر چڑھ گیا، 4 افراد جاں بحق

کراچی(پی این آئی)ریتی سے بھرا ٹرک جامشورو ٹول پلازہ پر چڑھ گیا، 4 افراد جاں بحق،جامشورو ٹول پلازہ پر ریتی بجری سے بھرا ٹرک کار پر چڑھ گیا، حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق کراچی سے مظفرگڑھ جانے والی کار ٹول پلازہ پر ٹیکس کی ادائیگی کے لئے رکی ہوئی تھیکہ اس

دوران پیچھے سے آنے والا ریتی بجری کا ٹرک کار پر چڑھ گیا۔حادثے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، ابتدائی معلومات کے مطابق ٹرک کے بریک فیل ہوگئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close