پشاور(پی این آئی)پشاور والوں کی افطاری میں من پسند خوراک اوجڑی کا پیالہ 100 سے بڑھ کر 150 روپے کا ہو گیا۔شہر میں عید کے قریب آتے ہی چٹ پٹے کھانے کے اسٹالز پر رش بڑھ گیا ہے کوہاٹٰی ، یکہ توت ، ہشتنگری اور گلبہار میں مصالحے دار اوجڑی کی خرید میں اضافہ ہوا ہے جبکہ 100 روپے والے پیالے کی
قیمت بڑھ کر 150 کر دی گئی ہے رمضان کے آخری عشرے میں افطاری میں اوجڑی من پسند خوراک بن جاتی ہے شہر کے بیشتر سری پائے فروش اوجڑی کے الگ سے اسٹالز لگاتے ہیں جس میں 150 روپے کا پیکٹ بنا کر فروخت کیا جاتا ہے شہریوں کے مطابق مصالحے دار اوجڑی کی ذائقہ منفرد ہے اور یہ عام دنوں میں سہ پہر میں کھایا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں