کراچی(پی این آئی)سندھ حکومت نے عید کی نماز اور جمعہ الوداع کے اجتماعات کے لیے قواعد و ضوابط جاری کر دیئے، جانیئے۔سندھ حکومت نے نماز عید اور جمعتہ الوداع کے لیے ایس او پیز جاری کردیے۔صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے اس سلسلے میں ہدایت نامہ جاری کیا گیا جو کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو
بھیج دیا گیا ہے۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہےکہ نماز عید کے لیے مقررہ مقامات کی پہلے سے نشاندہی کی جائے، جمعتہ الوداع اور نماز عید کے اجتماعات کھلے مقامات پر کیے جائیں۔ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ نماز عید کے اجتماعات کے لیے 20 نکاتی ضوابط پر عمل کرایا جائے، نمازیوں کی تعداد زیادہ ہونے پر ایک مقام پر ایک سے زائد بار نمازِ عید اداکی جائے۔محکمہ داخلہ سندھ نے فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہےکہ بازاروں، بس اسٹینڈ، ہائی ویز اور قبرستانوں کے اطراف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں