افواج پاکستان کی جانب سےامریکی مسلح افواج کے لیے طبی حفاظتی سامان کا تحفہ امریکہ پہنچ گیا

واشنگٹن(پی این آئی)افواج پاکستان کی جانب سےامریکی مسلح افواج کے لیے طبی حفاظتی سامان کا تحفہ امریکہ پہنچ گیا۔امریکاکے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے افواج پاکستان کی جانب سےامریکی مسلح افواج کو طبی حفاظتی سامان کا تحفہ دیا گیا ہے۔طبی حفاظتی سامان اسلام آباد سے پاک فضائیہ کے سی -130

طیارےکے ذریعے میری لینڈ کے اینڈریوایئر فورس بیس پہنچا، اس موقع پر پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان سمیت سفارتخانے کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔امریکا کے قائم مقام اسسٹنٹ سیکرٹری برائے دفاع برائے انڈو پیسیفک سیکورٹی امور، ڈیوڈ ہیلوےسمیت ڈائریکٹر ریجنل افیئرز برائے ڈپٹی انڈر سیکرٹری آف ایئر فورس انٹرنیشنل افیئرز، بریگیڈیئر جنرل میتھیو ازلر اور دیگر عہدیدار بھی ایئرپورٹ آئے تھے۔ڈاکٹر اسد مجید خان نے اس موقع پر کہا کہ یہ اقدام قدرتی آفات سے نمٹنے میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین دیرینہ اور قریبی تعاون کا مظہر ہے، دونوں ممالک کی مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف ملکر مقابلہ کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close