شہباز شریف بہت سے راز کھولنے والے ہیں، سینئر سیاستدان کے دعوے نے ہلچل مچا دی

کراچی (پی این آئی)پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا کہ کچھ دنوں میں شہباز شریف بہت سے راز کھولنے والے ہیں ۔وہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کررہے تھے ۔اسی پروگرام میں شریک تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ چینی آٹا بحران پہلی دفعہ نہیں آیااور جن کی ملیں وہ لوگ

منافع کماتے رہے اور پہلی دفعہ حکومت نے کمیشن بنایا اور اگلے کچھ دنوں میں رپورٹ آنے والی ہے اگر ہم نے وہی سب کرنا ہے جو یہ لوگ کرتے رہے ہیں تو پھر تو کوئی تبدیلی نہیں ہوئی،ہمارا ووٹر سپورٹر چاہتا ہے کہ سب کا احتساب ہو۔جہاں جہاں قانون ٹوٹا وہاں وہاں کارروائی ہوگی۔بلا امتیاز احتساب ہوگا اور اس کارٹیل کو پالا میاں صاحب اور زرداری صاحب نے ہی ہے ۔ہمیں نفرت شخصیات سے نہیں ہے نفرت جرم سے ہے۔پروگرام میں مسلم لیگ نون کے رہنما میاں جاوید لطیف اور پیپلز پارٹی رہنما نبیل گبول بھی شامل گفتگو رہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا کہ جہانگیر ترین اندر نہیں جائیں گے۔ جہانگیر ترین پر مین کیس ہے لیکن ان کو بچا لیا جائے گا،کچھ دنوں میں شہباز شریف بہت سے راز کھولنے والے ہیں ۔میاں جاوید لطیف نے کہا کہ چینی اسکینڈل کی رپورٹ گول مول آئے گی،صداقت علی عباسی نے اچھی بات کی کہ ہم لوگوں نے پالا ان کو جنہوں نے سو ارب کھایا جن کو ہم نے پالا وہ پال رہے ہیں تحریک انصاف کے ایگزیکٹو کو بنی گالہ کو۔ فیصلہ سازی جہاں ہو رہی ہے چینی باہر بھجوانی ہے ضرورت کے مطابق پیداوار ہے آپ کی اگر پوری نہیں تھی تو پھر کیوں باہر بھیجی گئی۔چینی اسکینڈل کی رپورٹ گول مول آئے گی یہ لیٹ بھی اسی وجہ سے ہوئی ہے کہ جو پالتے رہے ہیں انہوں نے آنکھیں دکھائی ہیں کہ ہمارے جہازوں کو رکشے کی طرح استعمال کرتے رہے اور اس کے بعد آپ ہمیں اس طرح چلتا کریں گے۔نبیل گبول نے کہا کہ رپورٹ پہلے ہی آؤٹ ہوگئی تھی دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان نے اس پر کیا فیصلہ کیا بدھ کو ایک بڑی اہم ملاقات ہوئی ہے انہیں یہ بتایا گیا ہے کہ اس کا سیاسی نتیجہ بھی نکل سکتا ہے اگر یہ بیلنس احتساب کرنا چاہ رہے ہیں تو شہباز شریف اور میاں جاوید لطیف کو اندر کریں گے ساتھ میں خسرو بختیار کو اس کے بھائی کو اندر کریں گے جہانگیر ترین اندر نہیں جائیں گے۔ جہانگیر ترین پر مین کیس ہے لیکن ان کو بچا لیا جائے گا کہیں نہ کہیں سے اور جب ان کے اتحادیوں کی فائل جاتی ہے نیب آفس میں تو وزیراعظم سے مل کر اس کو رکوادیاجاتا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close